ژوب : ہفتہ کی صبح بلوچستان کے ضلع ژوب میں اچانک زمین ہلنے لگی، جس پر شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 2.8، گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز ژوب کے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر بتایا ہے۔
اگرچہ زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا، تاہم مقامی افراد میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔