Wed, September 16, 2026

اسرائیلی جارحیت کی مذمت، قومی اسمبلی نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی

اسرائیلی جارحیت کی مذمت، قومی اسمبلی نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی نے فلسطینی عوام پر ڈھائے گئے اسرائیلی ظلم کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے، فلسطین کے حق میں ایک متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی پیش کردہ قرارداد میں 60 ہزار فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی قرار دیا گیا۔ ایوان نے جنگ بندی کے باوجود جاری بمباری کو انسانیت سوز عمل قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔

قرارداد میں واضح طور پر مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی افواج فوری طور پر مقبوضہ علاقوں سے انخلا کریں اور دنیا فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرے۔

ٹیگز: