لاہور: پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، جسے احمد اقبال اور علی حیدر گیلانی نے پیش کیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالی خودمختاری دی جائے، مقامی حکومتوں کی مدت اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی جائے، اور 90 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ اس میں یہ بھی مطالبہ شامل ہے کہ کوئی جماعت اپنی مرضی سے مقامی حکومت کی مدت کم نہ کرے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مقامی حکومتیں آئین کے تحت مضبوط اور مؤثر رہیں۔