Wed, September 16, 2026

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کی امریکا کو 7 شرائط

 تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 7 شرائط رکھ دیں۔ روسی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو واضح پیغام دیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسقط میں ہونے والے اجلاس میں عراق اور خلیجی ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

 رپورٹس کے مطابق نئے انتظام کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا بحری راستہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا اور ٹرانزٹ ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگا، جبکہ امریکا کے مطالبے پر جنوبی راستہ کھولنے کے بجائے اسے بند رکھنے کی تجویز ہے۔

 ایران کی جانب سے امریکا کو پیش کی گئی سات شرائط کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں، تاہم آبنائے ہرمز کی بحالی کا معاملہ سفارتی مذاکرات میں اہم موضوع بنا ہوا ہے۔

ٹیگز: