Wed, September 16, 2026

ایران بہت کمزور اور مشکل پوزیشن میں ہے، آبنائے ہرمز کھولنے کی استدعا کر دی: امریکی صدر

ایران بہت کمزور اور مشکل پوزیشن میں ہے، آبنائے ہرمز کھولنے کی استدعا کر دی: امریکی صدر

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے امریکہ کو اپنی "تباہ کن" صورتحال سے مطلع کر دیا ہے اور وہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا فوری خاتمہ چاہتا ہے
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ہمیں باقاعدہ مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت تباہی کی حالت میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بہت کمزور اور انتہائی مشکل پوزیشن کا سامنا کر رہے ہیں۔امریکی صدر کے مطابق ایرانی قیادت کی اولین ترجیح اب یہ ہے کہ امریکہ کسی بھی طرح آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر دے۔ ٹرمپ نے کہا     وہ چاہتے ہیں کہ ہم جلد از جلد آبنائے ہرمز کھول دیں تاکہ ان کی دم توڑتی معیشت اور سٹریٹجک پوزیشن کو سہارا مل سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے عوام اپنی قیادت کی موجودہ پالیسیوں اور سنگین صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی انتظامیہ اس وقت اپنی قیادت کی ساکھ اور حالات کو سنبھالنے میں مصروف ہے، اور "میرا خیال ہے کہ وہ اس صورتحال کو سنبھالنے میں کامیاب ہو جائیں گے"۔

ٹیگز: