Wed, September 16, 2026

 ایران کے ساتھ تاریخی امن ڈیل آخری مراحل میں داخل، آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے پر اتفاق؛امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 

 ایران کے ساتھ تاریخی امن ڈیل آخری مراحل میں داخل، آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے پر اتفاق؛امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک تاریخی اور انتہائی اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ بڑے پیمانے پر طے پا چکا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اس ڈیل کے نتیجے میں عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے بند کی گئی آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو فوری طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر تصفیہ طلب معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو چکے ہیں اور اس بریک تھرو کے لیے پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت دیگر مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی۔

    کامیاب پاکستانی ثالثی: بین الاقوامی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری شدید ڈیڈ لاک کو ختم کرنے میں پاکستان نے مرکزی ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اس پورے عمل کے دوران دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، اور ان کی مخلصانہ کوششوں ہی کی بدولت یہ تاریخی امن معاہدہ ممکن ہو سکا ہے۔

اس 60 روزہ مفاہمت کی یادداشت (MoU) کے تحت خطے میں جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے، ایران پر عائد سفری و تجارتی پابندیوں میں نرمی کی جائے گی اور منجمد اثاثے بحال ہوں گے۔ عالمی برادری اس وقت پاکستان کی اس بڑی سفارتی کامیابی اور صدر ٹرمپ کے اس امن اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہ رہی ہے۔

ٹیگز: