Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان حادثے کا شکار، پانچ مزدور جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان حادثے کا شکار، پانچ مزدور جاں بحق

کرم : ضلع کرم کے علاقے یاستہ طورہ واڑی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان بیٹھنے سے پانچ مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کے وقت یہ مزدور کام میں مصروف تھے کہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور ملبے تلے چھ مزدور دب گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دو مزدوروں کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں، جبکہ تین مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی جگہ پر امدادی کام تیز کر دیا گیا ہے اور بھاری مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے تاکہ باقی مزدوروں کو نکالا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ کان میں زمین کے کھسکنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، جس سے مزدور ملبے تلے دب گئے۔ 

ٹیگز: