Wed, September 16, 2026

ترکیہ کا فائر فائٹنگ طیارہ کروشیا میں حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق

ترکیہ کا فائر فائٹنگ طیارہ کروشیا میں حادثے کا شکار، پائلٹ جاں بحق

استنبول : ترک محکمہ جنگلات کا ایک فائر فائٹنگ طیارہ کروشیا میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔ ترک وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی نے بتایا کہ یہ طیارہ کروشیا کے زگریب ہوائی اڈے پر مرمت کے لیے آیا تھا اور وہاں ایک رات قیام کے بعد ترکی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔

لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے دونوں طیاروں کو کروشیا کے ریجیکا ایئرپورٹ پر واپس بلایا گیا۔ دونوں طیاروں میں سے ایک واپس آ گیا، لیکن دوسرا طیارہ واپس نہیں آ سکا اور مقامی وقت کے مطابق شام 6:25 پر اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

حادثے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یہ حادثہ ایک اور ترک طیارے کے حادثے کے بعد پیش آیا تھا جس میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹیگز: