Wed, September 16, 2026

ایران ، اسرائیل کشیدگی،کرائسس منیجمنٹ سیل قائم

ایران ، اسرائیل کشیدگی،کرائسس منیجمنٹ سیل قائم

اسلام آباد: ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے باعث پاکستان نے ایران میں موجود اپنے شہریوں اور زائرین کی حفاظت کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں ایک خاص کرائسس منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو دن رات کام کرے گا۔

تہران میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کرے اور ان سے مسلسل رابطے میں رہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے ایک ہنگامی نمبر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ٹیگز: