Wed, September 16, 2026

امریکا نے قطر کے العدید ایئر بیس میں نیا ایئر ڈیفنس سیل قائم کر دیا

امریکا نے قطر کے العدید ایئر بیس میں نیا ایئر ڈیفنس سیل قائم کر دیا

دوحہ:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے علاقائی شراکت داروں کے تعاون سے قطر کے العدید ایئر بیس میں نیا ایئر ڈیفنس سیل قائم کر دیا ہے۔ اس سیل میں امریکا کے علاوہ خطے کے مختلف ممالک کے فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

نیا مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس – کمبائنڈ ڈیفنس آپریشنز سیل (MEAD-CDOC) کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر کے اندر قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد فضائی و میزائل دفاع میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا، حساس معلومات کا تبادلہ اور خطرات کے بارے میں بروقت وارننگز جاری کرنا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق، اس اقدام سے خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ ملے گا اور فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ٹیگز: