Wed, September 16, 2026

پاکستانی وزارت خارجہ کا کرائسس مینجمنٹ سیل فعال، میانمار و تھائی لینڈ میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے اقدامات

پاکستانی وزارت خارجہ کا کرائسس مینجمنٹ سیل فعال، میانمار و تھائی لینڈ میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے اقدامات

اسلام آباد: میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے بعد وزارت خارجہ نے فوری طور پر کرائسس مینجمنٹ سیل کو فعال کیا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔ ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے ہنگامی حالات میں شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے اس قدرتی آفت میں اپنے برادر ممالک کے ساتھ ہے اور متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔ ہنگامی مدد کے لیے رابطہ کرنے کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

    ینگون: انور زیب (چارج ڈی افیئرز) +959880922880

    کرائسس مینجمنٹ یونٹ اسلام آباد: 051-9207887

پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ پاکستانی شہریوں کی سلامتی ان کی ترجیح ہے۔

ٹیگز: