لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار وسیم عباس نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں زندگی میں ایک سے زیادہ بار محبت ہوئی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 1980 کی دہائی میں شوبز انڈسٹری کا ماحول ایسا تھا کہ فنکار ایک دوسرے کے قریب آتے تھے اور اکثر محبت بھی ہو جایا کرتی تھی۔ وسیم عباس نے اعتراف کیا کہ وہ بھی اپنی زندگی میں کئی مرتبہ محبت کے احساس سے گزر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کی زندگی کا یہ دور گزر چکا ہے اور وہ محبت کے معاملات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہنستے ہوئے انہوں نے کہا، "اب تو ہم صرف ظاہری طور پر ہی ٹھیک دکھائی دیتے ہیں، ہماری اصل صحت کا حال تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔"
واضح رہے کہ وسیم عباس نے حال ہی میں اداکارہ صبا حمید سے 29 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فیصلے سے مطمئن ہیں اور انہیں اس پر کسی قسم کا افسوس نہیں۔