Wed, September 16, 2026

صبا حمید سے طلاق کے فیصلے پر کوئی جذباتی صدمہ نہیں :وسیم عباس

صبا حمید سے طلاق کے فیصلے پر کوئی جذباتی صدمہ نہیں :وسیم عباس

سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دوسری شادی 29 سال تک قائم رہی، تاہم دونوں گزشتہ 14 برس سے علیحدہ زندگی گزار رہے تھے، جبکہ قانونی طور پر طلاق بعد میں ہوئی۔

وسیم عباس کے مطابق علیحدگی کے باوجود ان کے اور صبا حمید کے تعلقات خوشگوار رہے۔ وسیم عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف منصوبوں پر ایک ساتھ کام بھی کیا، دوستوں کی طرح ملاقاتیں بھی کیں، اور اگر مستقبل میں  موقع ملا تو دوبارہ ساتھ کام کرنے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

اداکار نے کہا کہ طلاق کے فیصلے پر انہیں کوئی جذباتی صدمہ نہیں ہوا کیونکہ وقت کے ساتھ دونوں کے درمیان جذباتی وابستگی باقی نہیں رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ محبت کے مقابلے میں باہمی احترام کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں، اسی لیے دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف نامناسب گفتگو نہیں کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی اور صبا حمید کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ وسیم عباس نے اپنی دوسری شادی کو مکمل طور پر غلط فیصلہ قرار نہیں دیا، تاہم ان کے بقول ماضی پر نظر ڈالیں تو بعض فیصلوں کے بارے میں انسان کی رائے بدل سکتی ہے۔

ٹیگز: