Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف تعزیتی دورے پر قطر روانہ، نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی ہمراہ

وزیراعظم شہباز شریف تعزیتی دورے پر قطر روانہ، نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی ہمراہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سابق قطری امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی قطر گئے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطری قیادت سے ملاقات کریں گے، جہاں وہ سابق امیر کے انتقال پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچائیں گے۔

ادھر، سابق قطری امیر کے انتقال پر پاکستان میں آج ایک روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے، جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ٹیگز: