Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ، اعلیٰ سطحی وفد ہمراہ، ترکیہ میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع

وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ، اعلیٰ سطحی وفد ہمراہ، ترکیہ میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع


اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر ایران کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایران میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور مختلف سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف 4 جولائی کو ترکیہ جائیں گے جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم انقرہ میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع پر غور کیا جائے گا۔

ٹیگز: