اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزے کے لیے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ اسرائیل کی جانب سے بلاجواز جارحیت کے تناظر میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطری شاہی خاندان اور عوام سے یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطری امیر سے ملاقات کریں گے جہاں وہ اسرائیل کی جارحیت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے بات کریں گے۔ اس ملاقات میں خطے کے مختلف ممالک پر اسرائیلی حملوں کے خلاف تعاون اور امن قائم کرنے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔