Wed, September 16, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے پر زور

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہی ہوگا، ورنہ حالات بہت مشکل ہو جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ایک ڈیل ہو جائے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس کے نتائج مختلف ہوں گے، اور ایران کو یہ معاہدہ پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس بار ایران نے بات نہ مانی تو اس کے لیے حالات مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق، آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی، ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپریل میں چینی صدر سے ملاقات کے لیے چین جائیں گے، اور اس وقت امریکہ کے چین کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔

ٹیگز: