Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان، ٹیرف میں کمی کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان، ٹیرف میں کمی کا عندیہ

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرنا ضروری ہے اور اگر چین نے خود معاہدہ نہیں کیا تو امریکہ اپنی شرائط پر ڈیل کرے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد تک نہیں بڑھائے جائیں گے، بلکہ اس میں نرمی رکھی جائے گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پر ٹیرف صفر نہیں کیے جائیں گے، یعنی کچھ نہ کچھ ٹیرف برقرار رہیں گے۔ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کرپٹو کرنسیز کے لیے ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹیگز: