Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن اور تعاون پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن اور تعاون پر زور

واشنگٹن : واشنگٹن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کی ہمت اور قیادت کو سراہا، جس سے جنوبی ایشیا میں بڑے خونریزی سے بچاؤ ممکن ہوا۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو بھی سراہا گیا، جہاں انہوں نے نیویارک میں مسلم دنیا کے رہنماؤں کو مدعو کر کے امن کے لیے بات چیت کی۔

شہباز شریف نے پاک-امریکہ تعلقات میں بہتری کے لیے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر بھی بات ہوئی، جہاں وزیراعظم نے پاکستان کے کردار کی امریکی صدر کی تعریف کو سراہا اور مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔آخر میں، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے امریکی صدر نے مثبت انداز میں سنا۔

ٹیگز: