Wed, September 16, 2026

کراچی کسٹمز کی بڑی کارروائی، دبئی سے آنے والی فیملی سے کروڑوں کا سامان برآمد

کراچی کسٹمز کی بڑی کارروائی، دبئی سے آنے والی فیملی سے کروڑوں کا سامان برآمد

کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور الیکٹرانکس قبضے میں لے لیے۔دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے ذریعے ایک چار رکنی فیملی وطن پہنچی، جس کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز حکام کو کروڑوں روپے مالیت کا غیر قانونی طور پر لایا گیا سامان ملا۔
کسٹمز حکام نے مسافروں کے سامان سے درج ذیل قیمتی اشیاء برآمد کیں۔ 20 عدد جدید ترین آئی فون 17 پرو میکس اور 27 عدد آئی فون 13،    کمپیوٹرز: 6 عدد میک بک پرو اور 26 دیگر لیپ ٹاپس،دیگر ڈیوائسز: متعدد ایپل واچز اور آئی پیڈزوغیرہ۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی کل مالیت کا تخمینہ 3 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تمام سامان ضبط کر لیا ہے اور چاروں مسافروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹیگز: