Wed, September 16, 2026

کراچی: کسٹمز نے 1.37 کروڑ روپے کی سمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں

کراچی: کسٹمز نے 1.37 کروڑ روپے کی سمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں

کراچی :پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد سمگلنگ کارروائی کے دوران 1 کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء برآمد کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر جوڑیا بازار، چھالیہ گلی کے گوداموں پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی میں 41 غیر ملکی سگریٹس کے کاٹنز (82 لاکھ روپے)، 3,372 کلوگرام سپاری (39 لاکھ روپے) اور 16 کاٹنز انڈین گٹکا (16 لاکھ روپے) برآمد ہوئے۔

حکام نے مقدمہ درج کر کے اشیاء کسٹمز گودام منتقل کر دی ہیں۔

ٹیگز: