Wed, September 16, 2026

کراچی: کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی پیٹرول اور ڈیزل ضبط

کراچی: کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی پیٹرول اور ڈیزل ضبط

کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے نادرن بائی پاس پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 64 ہزار 578 لیٹر ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 65 لاکھ روپے ہے، جبکہ کارروائی کے دوران ایک مزدا گاڑی بھی قبضے میں لی گئی جس کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے۔

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی کے مطابق کارروائی دوپہر 2 بجے شروع ہوئی اور رات 11:30 بجے تک جاری رہی۔ کسٹمز ٹیم نے پیٹرول پمپس کے پانچ ڈمپنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کی۔

حکام نے بتایا کہ پیٹرول پمپ سے 43 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 10,139 لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد ہوئے، جبکہ مزدا گاڑی سے 11,439 لیٹر ایرانی ڈیزل حاصل کیا گیا۔ برآمد شدہ اشیاء کو ڈپ کے ذریعے گودام میں منتقل کر کے پیمائش کی گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق آپریشن کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ٹیگز: