لاہور: پولیس، این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ کے گھر سے بڑی مقدار میں نقدی، سونا، چاندی اور قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی گئیں۔
کارروائی کے دوران تقریباً 11 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی قبضے میں لی گئی، جس میں بھارتی روپے، امریکی ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور دیگر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دفتر سے بھارتی 50 ہزار روپے کے نوٹ اور تقریباً 72 کروڑ روپے کے برابر پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔
برآمد شدہ سامان میں 1.9 کلوگرام سونا، 898 گرام چاندی، 28 چوڑیاں، 12 بریسلیٹ، 46 انگوٹھیاں اور مختلف عالمی برانڈز کی 69 قیمتی گھڑیاں شامل ہیں۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام اشیاء کو قانونی کارروائی کے لیے ضبط کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ہے۔