Wed, September 16, 2026

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی برطانیہ میں شاندار کامیابی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی برطانیہ میں شاندار کامیابی

اسلام آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اہم اعزاز حاصل کرتے ہوئے برطانیہ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق اس سالانہ مقابلے میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی 16 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا، جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پیشہ ورانہ تربیت، مہارت اور اعلیٰ نظم و ضبط کا نتیجہ ہے، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے عسکری معیار کی عکاسی کرتی ہے۔

مقابلے کے مختلف مراحل میں سخت مقابلے کے باوجود پاکستان کی ٹیم نے مجموعی طور پر برتری حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام ک

ٹیگز: