Wed, September 16, 2026

 طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، 73 حملوں کا دعویٰ

 طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، 73 حملوں کا دعویٰ

کابل: افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، مختلف طالبان مخالف گروہوں نے 2026 کے دوران متعدد کارروائیوں کی اطلاعات دی ہیں۔

 افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق جولائی سے یکم ستمبر تک نیشنل ریزسٹنس فرنٹ، فریڈم فرنٹ اور یونائیٹڈ فرنٹ نے طالبان کے خلاف 73 حملوں کا دعویٰ کیا۔

 رپورٹ کے مطابق دیگر طالبان مخالف گروہوں نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دعوے کیے ہیں، جس سے طالبان حکومت کو سکیورٹی کے محاذ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔

 افغان جریدے کے مطابق 2026 میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور مختلف محاذوں پر مزاحمت جاری ہے۔

ٹیگز: