Wed, September 16, 2026

امریکی اڈوں پر حملوں میں سیکڑوں فوجی ہلاک، پاسداران انقلاب نے وسیع کارروائیاں کیں ، ایران کا دعویٰ

امریکی اڈوں پر حملوں میں سیکڑوں فوجی ہلاک، پاسداران انقلاب نے وسیع کارروائیاں کیں ، ایران کا دعویٰ

تہران : ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر ایران کے حالیہ حملوں میں اب تک 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حرکتوں کی وجہ سے امریکی عوام کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیل دیا گیا۔ لاریجانی نے سوال کیا کہ کیا اب بھی امریکا کے مفاد پہلے ہیں یا اسرائیل کے، اور خبردار کیا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حفاظت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

پاسداران انقلاب نے بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 10 آئل ٹینکروں اور خلیجی خطے میں امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔ ان کے مطابق دبئی میں 100 امریکی فوجی ہلاک ہوئے اور مشرق وسطیٰ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے بتایا کہ زمینی افواج بھی لڑائی میں شریک ہیں، کویت میں امریکی فوجی درجنوں ڈرون حملوں میں نشانہ بنے، بحرین میں امریکی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، اور اسرائیل کے اہم کمان مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بیک وقت 230 ڈرونز لانچ کیے گئے۔

ٹیگز: