Wed, September 16, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف گروہوں کا دباؤ بڑھنے لگا، مختلف علاقوں میں کارروائیاں

افغانستان میں طالبان مخالف گروہوں کا دباؤ بڑھنے لگا، مختلف علاقوں میں کارروائیاں

کابل:افغانستان میں طالبان مخالف گروہوں کی جانب سے کارروائیوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، مختلف علاقوں میں طالبان اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر عوامی ردعمل بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق بدخشاں میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے مبینہ حملے میں تین طالبان اہلکار زخمی ہوئے۔ جنوبی افغانستان میں یونائیٹڈ فرنٹ کی کارروائی کے دوران ایک طالبان اہلکار ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 دوسری جانب زابل میں طالبان حکومت کے خلاف عوامی ردعمل سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان میں طالبان مخالف گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث ملک کی سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

 افغانستان میں جاری صورتحال، طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیوں اور ان کے ممکنہ اثرات پر مزید تفصیلات بیورو چیف اسلام آباد جاوید بلوچ سے حاصل کریں گے۔

ٹیگز: