Wed, September 16, 2026

 سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، فیصلے آئین اور مشاورت کے تحت ہوں گے: مراد علی شاہ

  سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، فیصلے آئین اور مشاورت کے تحت ہوں گے: مراد علی شاہ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم سے متعلق کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی ایسی کوئی قرارداد منظور نہ کرے جسے سندھ مسترد کر دے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر سندھ کے عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیں۔ سب کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے، کسی کو بولنے سے روکا نہیں جا سکتا، تاہم ایسے اہم فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جانے چاہئیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیگر صوبوں میں نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ متعلقہ اسمبلیوں نے کرنا ہے، جبکہ آئین میں صوبوں کی حدود میں تبدیلی کا طریقہ کار واضح ہے۔

 انہوں نے ملک کے ’’کولیپس‘‘ سے متعلق بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ مراعات حاصل کرنے والا طبقہ ہی ملک کے کولیپس کی بات کر رہا ہے۔ سندھ حکومت آئین پر عمل درآمد کی پابند ہے، تاہم ملک میں دو نظام نہیں ہوں گے۔

 دوسری جانب قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ٹیگز: