سکھر:وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کے حقوق پر حملے کرنے والے کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے ہیں اور ہم بھی ان کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں نہ پانی کی کمی ہے نہ ہی کینالز بنانے کی گنجائش، اس لیے کینالز کی تعمیر کو روکنے کے لیے ہڑتال یا احتجاج کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم کے خلاف دھرنا دیا تھا، لیکن اب ہمیں اس کی ضرورت نہیں کیونکہ سندھ حکومت اور صدر آصف زرداری کی قیادت میں ہم سندھ کے عوام کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہے ہیں۔