Wed, September 16, 2026

یوٹیوب نے ویڈیوز کی ملٹی لینگوئج ڈبنگ کا فیچر متعارف کرا دیا

یوٹیوب نے ویڈیوز کی ملٹی لینگوئج ڈبنگ کا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: یوٹیوب نے ویڈیو کانٹینٹ کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس سے دنیا بھر کے ناظرین اپنی مادری زبان میں ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق، یہ نیا اے آئی ٹول کانٹینٹ کریئیٹرز کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز کو خودکار طریقے سے متعدد زبانوں میں ڈب کر سکیں، بغیر کسی بیرونی مدد کے۔

ابتدا میں یہ سہولت محدود صارفین کے لیے دستیاب تھی، تاہم اب اسے تمام تخلیق کاروں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کی رسائی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کریئیٹرز عالمی سطح پر اپنے ناظرین سے باآسانی جُڑ سکیں گے۔

یوٹیوب کی اس نئی سہولت کو عالمی سطح پر مواد کی ترسیل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: