Wed, September 16, 2026

یوٹیوب نے مفت صارفین کے لیے بڑا فیچر متعارف کرا دیا

یوٹیوب نے مفت صارفین کے لیے بڑا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا : یوٹیوب نے ایک اہم اپ ڈیٹ کی ہے جس کے تحت اب وہ لوگ جو یوٹیوب کو مفت استعمال کرتے ہیں، وہ بھی اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرکے بغیر انٹرنیٹ کے دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر پہلے صرف پریمیئم صارفین کو دستیاب تھا، لیکن اب اسے مفت صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے یہ تبدیلی خاموشی سے کی ہے اور اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ مفت صارفین ایک حد تک ہی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، لیکن ابھی یہ حد کتنی ہوگی، اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اس کے علاوہ، مفت صارفین میوزک ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

گوگل نے بھی اس فیچر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ سہولت ابتدا میں چند مخصوص علاقوں میں محدود وقت کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ اپ ڈیٹ مفت صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے کیونکہ اب وہ اپنی پسند کی ویڈیوز کو کہیں بھی اور کبھی بھی انٹرنیٹ کے بغیر دیکھ سکیں گے۔

ٹیگز: