Wed, September 16, 2026

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز بنانے کے لیے نئے AI ٹولز متعارف کرا دیے

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز بنانے کے لیے نئے AI ٹولز متعارف کرا دیے

کیلیفورنیا  : یوٹیوب نے اپنے شارٹس پلیٹ فارم کے لیے ایسے نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹولز متعارف کرائے ہیں جو ویڈیوز بنانے کے عمل کو آسان اور دلچسپ بنا دیں گے۔ ان میں سے ایک خاص فیچر ہے جو آپ کی موبائل کیمرا رول میں موجود عام تصاویر کو متحرک ویڈیوز میں بدل دیتا ہے۔ اب تصاویر میں لوگ حرکت کرتے دکھائی دیں گے اور مختلف ایفیکٹس بھی لگائے جا سکیں گے۔

یہ فیچر ابھی امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دستیاب ہے، لیکن جلد ہی دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

یوٹیوب کے نئے AI ٹولز میں آپ نہ صرف تصاویر کو ویڈیو میں تبدیل کر سکیں گے بلکہ ماحول کو بھی متحرک کرنے جیسے فیچرز شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک عام سیلفی کو جڑواں تصاویر میں بدلنا اب ممکن ہو گا۔

یہ ٹولز گوگل کی جدید AI ماڈلز پر کام کرتے ہیں اور آنے والے وقت میں انہیں اور بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، یوٹیوب ایک نیا AI پلیٹ فارم بھی بنا رہا ہے جہاں صارفین خود اپنے تجربات کر سکیں گے۔

یہ سب چیزیں یوٹیوب کے کریئیٹرز کے لیے ویڈیوز بنانے کو مزید آسان، تخلیقی اور مزے دار بنائیں گی۔

ٹیگز: