اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے کیس کی سماعت کے دوران ایف بی آر کو حکومتی پالیسی پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالت نے جاننا چاہا کہ کیا ٹیکس لگانے سے پہلے ماہرین اور چیمبر آف کامرس سے مشاورت کی گئی؟ ایف بی آر کی وکیل نے کہا کہ مخصوص طبقے پر ٹیکس لگانا امتیازی ہوگا۔ سماعت مزید کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔