Wed, September 16, 2026

سپر ٹیکس کیس میں کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو بڑا ریلیف، ٹیکس کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ قانونی قرار

سپر ٹیکس کیس میں کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو بڑا ریلیف، ٹیکس کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ قانونی قرار

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے خلاف ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ایڈجسٹمنٹ کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ سپر ٹیکس کے خلاف ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ قانون کے دائرہ کار میں کی جا سکتی ہے۔

کیس کا تفصیلی فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا، جو 6 صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق قانونی نکات کی وضاحت کی گئی ہے۔

عدالت کے فیصلے کو کارپوریٹ سیکٹر کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے سپر ٹیکس کے خلاف ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ کے معاملے میں قانونی پوزیشن واضح ہوگئی ہے۔

ٹیگز: