Wed, September 16, 2026

"پہلگام واقعہ پر اپوزیشن کا شدید ردعمل، حکومتی اقدامات کو سوالات کا سامنا"

نئی دہلی:بھارت میں پہلگام کے حالیہ حملے نے ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ اپوزیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر سکیورٹی اتنی مضبوط تھی تو حملہ آور نہ صرف علاقے میں کیسے داخل ہوئے بلکہ کارروائی کے بعد آسانی سے نکل بھی کیسے گئے؟

عام آدمی پارٹی کے ایک رہنما نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بھی اُن پرانے واقعات کی کڑی معلوم ہوتا ہے جہاں حکومت جذباتی فضا بنا کر سیاسی فائدہ حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی عوام اب دکھاوے سے مطمئن نہیں، حکومت کو سچ سامنے لانا ہوگا۔

پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے بھی کئی نئے سوالات کو جنم دیا ہے، جو سرکاری موقف کو مزید مشکوک بنا رہے ہیں۔

ٹیگز: