اسلام آباد / واشنگٹن :مشرقِ وسطیٰ کے جنگی بادلوں کے درمیان پاکستان نے ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) جیسے حساس ترین سمندری راستے سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 بحری جہازوں کو گزرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔
معاہدے کے تحت اب روزانہ کی بنیاد پر 2 پاکستانی جہاز اس اہم بحری گزرگاہ کو عبور کر سکیں گے، جس سے ملک کی سمندری تجارت کو بڑی تقویت ملے گی۔ اسحاق ڈار کا "ایکس" پر پیغام: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن اور استحکام کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کا یہ تعمیری اقدام ستائش کا مستحق ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔
I am pleased to share a great news that the Government of Iran has agreed to allow 20 more ships under the Pakistani flag to pass through the Strait of Hormuz; two ships will cross the Strait daily.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026
This is a welcome and constructive gesture by Iran and deserves appreciation. It…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسحاق ڈار کے اس ٹویٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر کے عالمی برادری کو حیران کر دیا ہے۔ ماہرین اسے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر امریکی مہرِ تصدیق قرار دے رہے ہیں۔