لاہور : جوئے کی ایپ کی پروموشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم "ڈکی بھائی" کا جسمانی ریمانڈ عدالت نے دو روز کے لیے مزید بڑھا دیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی درخواست دی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں استغاثہ نے کیس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت پر زور دیا۔ عدالت نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔