Wed, September 16, 2026

ثناء یوسف قتل کیس: عدالت نے ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، میڈیکل کرانے کا بھی حکم

ثناء یوسف قتل کیس: عدالت نے ملزم عمر حیات کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، میڈیکل کرانے کا بھی حکم

اسلام آباد: نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں عدالت نے ملزم عمر حیات کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کی والدہ اور پھوپھو نے ملزم کو شناخت پریڈ کے دوران شناخت کیا ہے، اور موبائل فون و گاڑی کی برآمدگی کے لیے مزید تفتیش درکار ہے۔

دوران سماعت ملزم عمر حیات نے عدالت کو بتایا کہ اس کا اہلِ خانہ سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا اور وہ وکیل کرنے سے بھی لاعلم ہے۔ اس نے عدالت سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے فوری میڈیکل کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد عمر حیات کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت میں مزید شواہد اور تفتیشی پیش رفت متوقع ہے۔

ٹیگز: