Wed, September 16, 2026

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے کیس میں نامزد

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے کیس میں نامزد

کراچی:  مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ارمغان پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار ہے، جس نے پشاور سے اسلحہ خرید کر سندھ منتقل کیا تھا۔

یہ اسلحہ بعد میں پولیس مقابلے میں استعمال ہوا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی گئی ہے۔

 ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے طور پر ہوئی، جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد ہیں۔ ان کے قبضے سے 200 گرام آئس، ایک 9 ایم ایم پسٹل، 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد کی گئیں۔

ٹیگز: