Wed, September 16, 2026

کابل حکومت پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے ہے: منیر اکرم

کابل حکومت پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے ہے: منیر اکرم

نیویارک :پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کابل حکومت پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے ہے، اور افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہ محفوظ پناہ گاہوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ افغان حکومت نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے، اور ٹی ٹی پی پاکستان کی سرحدی پناہ گاہوں سے مسلسل حملے کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں دہشت گردی کے مسئلے پر کم تذکرہ کیا گیا ہے۔ منیر اکرم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر ایک عالمی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے دوحہ عمل کے تحت دہشت گردی کے خلاف ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تاکہ مشترکہ طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

ٹیگز: