Wed, September 16, 2026

دہشت گردانہ سوچ کا عبرتناک انجام! افغان طالبان پر عالمی تنہائی کا گھیرا تنگ، جون میں برسلز آمد کی خبر پر دنیا بھر میں ہنگامہ!

دہشت گردانہ سوچ کا عبرتناک انجام! افغان طالبان پر عالمی تنہائی کا گھیرا تنگ، جون میں برسلز آمد کی خبر پر دنیا بھر میں ہنگامہ!


برسلز / اسلام آباد:افغانستان کی اقتدار پر قابض غیر منتخب طالبان حکومت اپنی دہشت گردانہ سوچ اور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں سیاسی اچھوت بن چکی ہے، جس کے نتیجے میں کابل رجیم پر عالمی تنہائی کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے ایک وفد کے جون میں ممکنہ دورہ برسلز کی خبروں نے عالمی برادری میں ہلچل مچا دی ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس (FIDH) سمیت دنیا کی 82 دیگر مقتدر بین الاقوامی تنظیموں نے اس ممکنہ دورے کے خلاف ایک بڑا سفارتی محاذ کھولتے ہوئے یورپی یونین کے سامنے شدید احتجاج درج کرایا ہے۔

عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں یورپی حکام کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بندوق کے زور پر آنے والی اس غیر منتخب رجیم کو کسی بھی قسم کا سفارتی اسٹیج یا بین الاقوامی اسپیس فراہم کرنا ایک بھیانک غلطی ہوگی۔ یہ اقدام افغانستان کے ان کروڑوں مظلوم مردوں اور حقوق سے محروم خواتین کی آواز کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کے مترادف ہوگا جو اس وقت بدترین جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے ان عالمی اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین اور بین الاقوامی برادری طالبان کے ساتھ پینگیں بڑھانے کے بجائے ان کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف سخت ترین موقف اختیار کرے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک افغان عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں ملتے، تب تک طالبان کو کسی بھی عالمی فورم پر خوش آمدید کہنا انسانیت کے خلاف جرائم پر مہرِ تصدیق ثبت کرنے کے برابر مانا جائے گا۔

ٹیگز: