لاہور: معطل اپوزیشن ارکان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے نااہلی ریفرنس پر ملاقات ہوئی، جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اپوزیشن کی قیادت ملک احمد خان بھچر نے کی جبکہ حکومتی وفد میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان اور چیف وہپ رانا ارشد شامل تھے۔ اگلا مذاکراتی دور اتوار کو متوقع ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے رانا ثنا اللہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں سے متعلق بات درست نہیں۔