Wed, September 16, 2026

پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، بانی سے ملاقات میں مدد کی درخواست

پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، بانی سے ملاقات میں مدد کی درخواست

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شہرام ترکئی، امجد علی خان اور علامہ ناصر عباس شامل تھے جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، مگر اپوزیشن کی جانب سے تعاون نہیں مل رہا۔

وفد نے اسپیکر سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی اور مسائل پر بات چیت کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگز: