Wed, September 16, 2026

ایران اب سفر کے لیے محفوظ ملک نہیں رہا، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس

 ایران اب سفر کے لیے محفوظ ملک نہیں رہا، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران اب سفر کے لیے محفوظ ملک نہیں رہا۔ ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں موجودہ حالات میں غیر محفوظ صورتحال ہے، جس کے باعث وہاں جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

ٹیمی بروس نے اس موقع پر محکمہ خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ تبدیلیاں محکمہ خارجہ کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی کوششیں ہیں۔ ان کے مطابق، امریکہ عالمی تبدیلی لانے کے لیے سفارتکاری کا استعمال کرسکتا ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ فیصلوں کا مؤثر طریقے سے نفاذ ہو اور نتائج حاصل کرنے کے لیے اصلاحات کی جائیں۔

انہوں نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن کے حوالے سے ارادوں کو سنجیدہ قرار دیا، خاص طور پر روس کے یوکرین پر حملوں کی مذمت کرنے کے بعد۔ بروس نے کہا کہ اس وقت امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور جنگی صورتحال میں اس کا موقف مضبوط ہے۔

ٹیمی بروس نے مغربی کنارے میں جاری تشویش ناک مجرمانہ کارروائیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماضی میں فراہم کی جانے والی امداد سے حماس نے ہتھیار حاصل کیے، جس سے حالات مزید پیچیدہ ہوئے ہیں۔

ٹیگز: