Wed, September 16, 2026

نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ بحران کا سبب بن سکتا ہے ، ایرانی مشیر

نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ بحران کا سبب بن سکتا ہے ، ایرانی مشیر

تہران : ایران نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ ایک نیا بحران پیدا کر سکتا ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں جوہری مسائل پر تو بات کی گئی، لیکن واشنگٹن نے فوجی اور میزائل پروگرام جیسے دیگر اہم موضوعات کو نظرانداز کر دیا۔

علی لاریجانی نے عمان کے سلطان سے بھی ملاقات کی، جس میں ایران اور عمان کے تعلقات کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
 
 

ٹیگز: