تل ابیب : ایران کے میزائل حملوں نے صیہونی ریاست کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے قوم سے اپنے ہنگامی خطاب میں انتہائی پریشانی کے عالم میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت اپنی تاریخ کی "انتہائی مشکل اور ہولناک شام" سے گزر رہا ہے، جہاں ایرانی میزائلوں نے دفاعی حصار کو تاش کے پتوں کی طرح بکھیر دیا ہے۔
ایرانی حملوں نے اسرائیل کے اہم شہر 'عراد' (Arad) کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔نیتن یاہو کے مطابق، ان حملوں نے شہر کے ایک بڑے حصے کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے اور بجلی، پانی و مواصلات کا بنیادی ڈھانچہ (Infrastructure) زمین بوس ہو چکا ہے۔ شہر کی اہم عمارات اور حساس تنصیبات کو پہنچنے والے شدید نقصان نے اسرائیلی عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
شدید ترین جانی و مالی نقصان کے باوجود، نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہایہ ہمارے مستقبل اور بقا کی جنگ ہے۔ ہم ان مشکل حالات کے باوجود دشمن پر اپنے حملے بند نہیں کریں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ملک بھر میں تمام ہنگامی فورسز کو 'ہائی الرٹ' پر رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔