Wed, September 16, 2026

کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی : کراچی میں یکم اگست کو قتل کیے گئے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار حسن کو پولیس نے خیبرپختونخوا سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، حسن نے عمران آفریدی کو قتل کے بعد کار میں بیٹھا کر خیبرپختونخوا فرار ہونے میں مدد دی تھی۔ اب پولیس اس سہولت کار سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ عمران آفریدی کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں متعدد چھاپے بھی جاری ہیں۔

خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف وکلا نے کراچی کی مختلف عدالتوں میں ہڑتال کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت بند ہے اور قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا۔ اس ہڑتال کی وجہ سے سائلین کو بھی بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی بار نے سندھ ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وکلا اپنے مطالبات اور احتجاج کو مزید مضبوط بنا سکیں۔

ٹیگز: