لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت کے طور پر مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم نے انٹرپول کی معاونت سے یہ کارروائی کی ہے۔
خواجہ تعریف گلشن کو جلد پاکستان لایا جائے گا تاکہ کیس کی مزید قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ یہ گرفتاری اس اہم قتل کیس میں تفتیش کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2024 کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے اگست 2024 میں کیس کا ایک اور مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔