Wed, September 16, 2026

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، سیشن کورٹ آج ہی 3 بجے فیصلہ سنائے گی؛ سرکاری وکیل کی ملزم عمر حیات کو سزائے موت دینے کی استدعا

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، سیشن کورٹ آج ہی 3 بجے فیصلہ سنائے گی؛ سرکاری وکیل کی ملزم عمر حیات کو سزائے موت دینے کی استدعا

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا مقدمہ منطقی انجام کے قریب پہنچ گیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے حتمی جرح اور دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو آج دوپہر 3 بجے کورٹ روم میں سنایا جائے گا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے ملزم عمر حیات پر جرم ثابت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران سرکاری وکیل نے کیس کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد اور گواہان کے بیانات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عدلیہ کے متعدد تاریخی فیصلوں کے حوالے بھی دیے۔سرکاری وکیل نے فاضل جج کے سامنے موقف اپنایا پراسیکیوشن نے سائنسی اور دستاویزی شواہد کی روشنی میں ملزم عمر حیات کا جرم سو فیصد ثابت کر دیا ہے۔ ثناء یوسف کو بے دردی سے قتل کیا گیا، اس لیے انصاف کا تقاضا ہے کہ ملزم کو قانون کے تحت سزائے موت دی جائے تاکہ مظلوم خاندان کو انصاف مل سکے۔
قانونی ماہرین کے مطابق، پراسیکیوشن کے مضبوط دلائل اور اعلیٰ عدلیہ کی نظیروں کے بعد ملزم کی پوزیشن انتہائی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ سیشن کورٹ کی جانب سے آج 3 بجے سنائے جانے والے اس ممکنہ تاریخی فیصلے پر میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

ٹیگز: