Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11 : پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے ہرا دیا

 پی ایس ایل 11 : پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے ہرا دیا

کراچی: پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے ہرا دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے۔

زلمی کی طرف سے کوشال مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں صرف 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 21، 21 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ویلا لاگے 20 رنز بنا سکے۔

پشاور زلمی کی بولنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی دکھائی، جس میں مائیکل بریسویل اور سفیان مقیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ لاہور قلندرز کی کراچی میں مسلسل دوسری ناکامی ہے جہاں ٹیم 100 یا اس سے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی۔
 
 
 

ٹیگز: